کراچی: طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں سے ایک بینک آف پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود ہیں۔
پنجاب بینک کے سی ای او ظفر مسعود لاہور سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پی کے 8303 پرواز میں سفر کررہے تھے۔
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ اب تک 97افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد پرواز میں سوار تھے یا علاقے کے رہائشی بھی شامل ہیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا تھا۔
واقعے کے فوری بعد ہی امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کردیاتھاجبکہ ظفر مسعود کو حادثے کی جائے حادثہ سے زندہ حالت میں دارلصحت اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے فون پر والدہ کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
دارلصحت اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ظفر مسعود کے کولہے اورگردن کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے اورتاہم ان کا جسم جھلسنے سے محفوظ رہا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ظفر مسعود کا سی ٹی اسکین ہوچکا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی