انگلینڈ کے ہاتھوں انڈیا کی شکست، پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

انگلینڈ کے ہاتھوں ایجبسٹن ٹیسٹ میں انڈیا کی شکست اور سست اوور ریٹ پر جرمانے کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے بہتری آگئی۔ انگلینڈ سے انڈیا کی شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں انڈیا کا درجہ چھین کر چوتھے درجے پر براجمان ہوگیا۔

ایجبسٹن ٹیسٹ میں میزبان انگلش ٹیم کے خلاف آخری دن کھیلتے ہوئے انڈین ٹیم کو شکست کے ساتھ ساتھ کئی پوائنٹس کی سزا بھی بھگتنا پڑی۔

ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو آئی سی سی قوانین کے تحت میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا۔

جس کے بعد بھارت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اسٹینڈنگ میں پاکستان سے نیچے چوتھے نمبر پر آ گیا۔ جرمانے کے بعد بھارت 75 پوائنٹس  پر ہے۔

اس طرح انڈیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ کی شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان سے رینکنگ میں پیچھے چلے جانے کی بھی خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

Related Posts