راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ کیاہے، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے تجربے کو پاکستان کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے لیے مزید تقویت قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بابر ون بی میزائل مقامی سطح پر تیار کردہ، توسیعی رینج کا حامل ہے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے پاکستان کے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر آئی ایس پی آر، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی مبارکباد پیش کی۔
اس دوران اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور اسٹریٹجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے فلائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی کی افغان صورتحال پر بات چیت