قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم 26سال کے ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ترقی، دوسرے نمبر پر پہنچ گئے
بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ترقی، دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم آج 26 سال کے ہو گئے، مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

26 سالہ کرکٹر 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے، بابر اعظم نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 کو زمبابوے جبکہ 13 اکتوبر 2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7 ستمبر 2016 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

بابر اعظم ون ڈے میں سب سے تیز ترین 1000 رنز بنانے والے بلے باز ہیں ، ون ڈے میں سب سے تیز 2 ہزار رنز بنانے والے بلے باز اور ون ڈے میں 3000 رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ پہلی 25 ون ڈے اننگز کے بعد دنیا کے کسی بھی بیٹسمین کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔

مزید پڑھیں: اعظم خان کی دھواں دھار بلے بازی،سندھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کسی بھی ایک ٹورنامنٹ میں لگاتار تین نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی بابر اعظم کے پاس ہے ، بابر اعظم 2020 میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں، انہوں نے 942 رنز بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ بابر اعظم کے بعد ایلکس ہیلز سال 2020میں 895 رنز بنا چکے ہیں ، یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب بابر اعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔

Related Posts