پاکستان کا مثبت تشخص سیاحت کے ذریعے اجاگر کیا جاسکتا ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s soft image can only be portrayed through tourism: PM

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مثبت تشخص صرف سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہی پیش کیا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف آمدنی ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر آئینگے۔

اسلام آباد میں سیاحت سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو مختلف آب و ہوا اور سیاحتی مقامات سے نوازا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے تھ ساتھ سیاحت پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے سیاحت کے شعبے کی ترقی پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ مذہبی سیاحت کی ترقی کے لئے خاطر خواہ کام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مشینری اور آلات کی درآمد میں مراعات فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: اٹلی نے پاکستانیوں کیلئے ورک ویزوں کے اجراء کی اجازت دیدی

انہوں نے سیاحت کی ترقی کا منصوبہ بھی پیش کیا جس میں 40 سائٹس ، سات تھیم پارکس کے ماسٹر پلان کی تیاری اور ساٹھ نئی سائٹس کی ترقی شامل ہے۔

Related Posts