جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمان کےشہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ  ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایونٹ کے پول اے  کے دوسرے میچ میں  قومی جونیئر ٹیم نے تھائی لینڈ کو  یکطرفہ مقابلے میں9 گول سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

نو مئی واقعات، کے پی کے میں 16 افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے

پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 5 گول داغے جبکہ  عبدالحنان شاہد،  عبدالوہاب ،ارباز احمد اورمرتضی یعقوب نے 1،1 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، عبدالرحمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ   میں چائینیز تھائی پے کو 1 کے مقابلے میں 15 گول  سے ہرا یا تھا۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت  کے خلاف کھیلے گا جبکہ 29 مئی کو پول کے آخری میچ میں اس کا ٹکراؤ جاپان  سے ہوگا۔

Related Posts