ایف اے ٹی ایف کا دہشتگردوں کی فنانسنگ کے حوالے سے پاکستانی اقدامات پراظہار اطمینان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATF 2
FATF 2

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کے لیے پاکستانی اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت میں ملوث افراد کو سزائیں دلوانے کے لیے قوانین کو موثر بنانے اور سزاؤں پرعمل درآمد میں تیزی لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

پیرس میں جاری ایف ٹی ایف کے اجلاس کے پہلے دور میں آج پاکستانی حکام نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو دی جانے والی سزاؤں، جرمانوں اور اب تک کی جانے والی کارروائیوں کےحوالے سے آگاہ کیا۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل رکھنے یا نہ رکھنے پر غورکیا جارہا ہے ، حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں عدالتی نظام مکمل طور پر آزاد ہے اورعدالتی سزاؤں پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

وفد نے حافظ سعید کی عدالتی سزا کے بارے میں بھی ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا۔ پاکستانی حکام نے ایف ٹی ایف کے اجلاس کو بتایا کہ ایکشن پلان پر ٹھوس پیش رفت کرکے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خطرات پر قابو پالیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان دنیا میں مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ 27 میں سے 14 پر مکمل اور 11 نکات پر جزوی طور پر عمل درآمد کرلیا گیا ہے، صرف دو نکتوں پرعمل نہیں کیا جاسکتا، پراسیکیوشن کو مزید تیز و موثر بنانے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کے مطابق قوانین میں ترامیم لائی جارہی ہیں۔

Related Posts