پاکستان کے نورزماں کا بڑا کارنامہ، ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے نورزماں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن بن گئے
پاکستان کے نورزماں ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن بن گئے

لاہور: پاکستان کے نورزماں نے انڈر 19 کیٹیگری میں اسکواش کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔

نجی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر نور زماں نے تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 19 کیٹیگری کے فائنل میں ملائیشیا کے جواچم چوہا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ نور زماں نے یہ ٹائٹل بڑی محنت کے بعد اپنے نام کیا ہے جبکہ انہوں نے ایونٹ کے پہلے مقابلے میں 9-11 سے کامیابی اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون ڈاکٹر کا بڑا کارنامہ، جھیل میں ڈوبنے والے کم عمر لڑکے کی جان بچالی

دوسرے مقابلے میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 12-10 سے انہیں شکست ہوئی، تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اگلے دونوں مقابلوں میں انہوں نے 5-11 اور 9-11 سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزید برآں چیمپئن شپ میں بوائز انڈر 13 کا ٹائٹل ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے سم یک وائی نے اپنے نام کیا جبکہ بوائز انڈر 15 کا ٹائٹل بھی ملائیشیا کے نام رہا جو کہ نک ہلسوار موگن سندرہم نے جیتا۔

خیال رہے کہ نور زماں سابق برٹش اسکواش چیمپئن قمر زماں کے پوتے ہیں جنہوں نے چار سال بعد پاکستان کے لیے یہ ٹائٹل جیتا ہے جبکہ چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے دیگر 7 بوائز اور 5 گرلز کھلاڑی پہلے ہی مقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔

Related Posts