پاکستانی طالبعلم مہر حسیب حیات نے آکسفورڈ لا ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Pakistan’s Meher Haseeb Haraj wins Oxford Law Award
Image: 24 News

لندن میں ہونے والے آکسفورڈ یونیورسٹی لا مقابلہ 2025 میں مہر حسیب حیات ہراج نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آکسفورڈ لا ایوارڈ جیت لیااور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

مہر حسیب کا تعلق پنجاب کے ضلع کبیر والا سے ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی کے رکن مہر اکبر حیات ہراج کے صاحبزادے اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار بیرسٹر رضا حیات ہراج کے بھتیجے ہیں۔

یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پوری قوم کے لیے بھی ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ قانونی ماہرین اور اُبھرتے ہوئے ججز کی صف میں جگہ بنا لی ہے۔

اس سے قبل انہی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک اور فرد کو دنیا کی معروف مباحثہ تنظیم آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب کیا جا چکا ہے۔

دنیا کے ممتاز تعلیمی ادارے آکسفورڈ سے ملنے والے یہ مسلسل اعزازات اس خاندان کی تعلیم، قیادت، اور عوامی خدمت سے گہری وابستگی کو نمایاں کرتے ہیں۔

آکسفورڈ لا مقابلہ ایک بین الاقوامی سطح پر معتبر فورم ہے جس میں دنیا بھر کے بہترین قانونی ذہن شریک ہوتے ہیں۔

ایسے مقابلے میں پاکستانی طالبعلم کی کامیابی ایک تاریخی لمحہ ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کے نوجوان عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related Posts