اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں 4 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
overseas pakistani
اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں چار لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد :اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد سال 2019 میں4 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی۔وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی ترقی نے سال کے پہلے نو مہینوں میں 430،529 افراد کو بیرون ملک ملازمت کیلئے رجسٹر کیا۔

سال 2018 میں یہ تعداد صرف 382،429 افراد تک محدود تھی۔خلیجی ممالک سے معاہدوں اور حکومتی اقدامات سے اس تعداد میں اضافہ ہوا۔زلفی بْخاری کے دور وزارت کے بارہ مہینوں میں کل 568،464 افراد کو روزگار ملا۔

پچھلے سال کی نسبت پرفارمنس میں بہتری آئی ہے۔پچھلے سال کے مقابلے میں 143،597 افراد کا اضافہ قابل تحسین ہے۔رپورٹ کے مطابق مستقبل میں متحدہ عرب امارات اور کویت میں روزگار کے سلسلے میں مزید افراد کو بھیجا جائے گا۔

بیرون ملک سے ترسیلات زر میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا،صرف ستمبر کے مہینے میں پاکستانیوں نے ایک ارب چوہتر کروڑ ڈالر سے زائد رقم پاکستان بھیجی۔