پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ ”اسٹرنگز“ کوختم کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ ”اسٹرنگز“ کوختم کرنے کا فیصلہ
پاکستان کے معروف میوزیکل بینڈ ”اسٹرنگز“ کوختم کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان کے مشہور و معروف میوزیکل بینڈ ”اسٹرنگز“کو 33 سال بعد ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا۔

اسٹرنگز کے بانی ممبر اور گٹارسٹ بلال مقصود نے اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔بلال مقصود نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 33 سال ہم دونوں (ساتھی گلوکارفیصل کپاڈیہ) کے لیے بہترین رہے، اس طرح کام کرنے کے مواقع بہت کم ملتے ہیں۔

بلال مقصود نے کہا کہ ہم اپنے مداحوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ایسا کرنا ممکن بنایا اور امید ہے کہ وہ اس فیصلے کی بھی قدر کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ اب ہمارا بینڈ ٹیکنیکل طور پر ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان ایک ناٹوٹنے والا تعلق بن گیا ہے جو کہ ہمارے درمیان قائم رہیگا چاہے زندگی ہمیں کہیں بھی لے جائے۔مگر یہ تعلق قائم و دائم رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے اپنے دیگر 2 دوستوں کے ہمراہ 1988 میں اسٹرنگز بینڈز کی بنیاد رکھی تھی، تاہم بعد میں اس بینڈ میں صرف 2افراد ہی رہ گئے تھے جو اس بینڈ کو چلا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی ویب سیریز، شعیب ملک بھی اداکاری کے میدان میں کود پڑے

Related Posts