پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یا دباؤ کے بغیر آزادانہ کام کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا بھارت سے کورونا ویکسین منگوانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کا بھارت سے کورونا ویکسین منگوانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یا دباو کے بغیر آزادانہ کام کرتا ہے، ممبئی کیس میں قانونی عمل بھارت کی طرف سے گواہان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے تحفظات بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی، فروغ، مالی معاونت کیلئے محفوظ رکھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان اپنے قوانین پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے، پاکستان اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قانونی نظام موثر ہے۔

قانونی رمل کے ذریعہ تحقیقات، پراسیکیوشن اور بتدریج سزا پر عمل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قانون کسی بیرونی عوامل یا دباو کے بغیر آزادانہ کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی کیس میں قانونی عمل بھارت کی طرف سے گواہان بھیجنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے تحفظات بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی، فروغ، مالی معاونت کیلئے محفوظ رکھے اس حوالے سے کافی ناقابل تردید ثبوت پہلے ہی فراھم کئے جاچکے ہیں۔

Related Posts