پاکستان کے ایتھلیٹ عرفان محسود نے ایک اور بھاری بھرکم ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
پاکستان کے عرفان محسود نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پاکستان کے عرفان محسود نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 53 جمپ سکواٹس کر کے نیا بھاری بھرکم ریکارڈ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نئے سے نیا ریکارڈ بنا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا رہے ہیں۔

گینیز بک میں پاکستان کا سبزہلالی پرچم بلند رکھنے والے عرفان محسود نے اس بار 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 53 جمپ سکواٹس کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود عالمی سطح پر سب سے زیادہ جمپنگ جیکس کٹیگری میں عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ 100 اور 80 پائونڈ وزن کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے واحد کھلاڑی کا اعزاز بھی عرفان محسود کو حاصل ہے۔

عرفان محسود اب تک نو ممالک بھارت، امریکہ، برطانیہ، فرانس، فلپائن،عراق، مصر اور اٹلی کے ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

Related Posts