پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنادیا
پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنادیا

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی حساس اداروں نے بھارت کا بڑا سائبر حملہ ناکام بنادیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے ایک بڑے بھارتی سائبر حملے کا سراغ لگالیاہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق دشمن نے پاکستان کے خلاف متعدد سائبر جرائم کا ارتکاب کرنے کی کوشش کی، بھارتی خفیہ ادارے دھوکہ دہی سے پاکستانی سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل فونز اور دیگر آلات ہیک کرنا چاہتے تھے۔

دشمن کے خفیہ اداروں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پاک فوج نے ان سائبرحملوں کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھادیے ہیں جبکہ سائبر سیکیورٹی کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ تمام حکومتی اداروں کو حملوں کے نقصان کا پتہ لگانے اور سائبرسیکیورٹی کے اقدامات بڑھانے کیلئے سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔

Related Posts