پاکستان میں پہلی بار پولیس کا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں پہلی بار پولیس کا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم
پاکستان میں پہلی بار پولیس کا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم

پاکستان میں بلوچستان پولیس نے جدید پولیسنگ کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا اینٹی رائٹ ویمن یونٹ قائم کیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایڈمنسٹریشن بلوچستان غلام اظفر مہیسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خواتین کانسٹیبلز پر مشتمل اینٹی رائٹ ویمن ونگ میں 40 تربیت یافتہ خواتین کیڈٹس کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان خواتین پولیس اہلکاروں کو ہنگاموں، بدامنی کے دوران حالات اور شرپسندوں سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے جب کہ خواتین اہلکاروں کو اینٹی رائٹ سازو سامان اور آلات سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایڈمنسٹریشن بلوچستان غلام اظفر مہیسرنے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اس طرح کے خصوصی یونٹ کی پہلے کوئی مثال موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویمن اینٹی رائٹ ونگ قائم کرنا جدید دور کے عسکری تقاضوں میں سے ایک ہے،کراچی، لاہور اور پشاور پولیس میں بھی یہ یونٹ قائم نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں پہلی کامیاب روبوٹک سرجری

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق یہ یونٹ ابتدائی طور پر کوئٹہ پولیس میں قائم کیا گیا ہے، بعدازاں اس کا دائرہ ڈویژن اور پھر بلوچستان کے ہر ضلع کی سطح تک بڑھا دیا جائے گا۔

Related Posts