پاکستان کی مالی مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی،گورنراسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں، رضا باقر
اوور سیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں، رضا باقر

کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقرنے کہاہے کہ پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی۔پاکستان کے حالات بہت جلد ایسے ہوجائیں گے جیسے کورونا سے پہلے تھے،انہوں نے کہا کہ اگر شرح سود کم نہ ہوتی تو لوگ مشکل میں آجاتے۔

ڈاکٹر باقر رضا کا کہنا تھا کہ ہم تاریخی معاشی بحران سے گزررہے ہیں۔زرمبادلہ میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی سے ہوا۔ جتنا پیسا دوست ممالک نے دیا اتنا ہی قرضے میں لوٹادیا۔ایکسپورٹس کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتاہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر باقر رضا نے کورونا وائرس کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہاکورونا آیا تو لوگ بے روزگار ہوگئے۔ریسٹورنٹ، شاپنگ سینٹرز بند ہونے سے آمدنی متاثرہوئی۔تاہم اسٹیٹ بینک کی اسکیم سے بے روزگاری پرقابو پالیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ کورونا آنے سے پہلے معیشت بہتری کی سمت گامزن تھی۔ اسٹیٹ بینک نے معیشت کو کورونا سے بچانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔موجودہ مہنگائی کی وجہ رسد میں رکاوٹیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13سے کم کر کے تین ارب ڈالر پر لے آئے۔ پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں۔انہوں نے کہاکہ معیشت کو بچانے کے لئے اسٹیٹ بینک نے متعدد اقدامات کئے۔

Related Posts