لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آل راؤنڈ کارکردگی پرایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز مل گیا۔
فاطمہ ثناء یہ اعزاز حاصل کرنیوالی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی حاصل کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، مستقبل میں اس سے اچھی پرفارمنس کی کوشش کرونگی۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 20 سالہ فاطمہ ثناء نے2021 میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کو سال کی بہترین ابھرتی ہوئی کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا ہے۔
اس سے قبل خواتین کی سال کی بہترین ایک روزہ میچوں کی ٹیم میں بھی 20 سالہ فاطمہ ثنا کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی کسی خاتون کھلاڑی کو آئی سی سی کا سالانہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
Alhumdullilah ❤️
It’s an absolute honor to receive the trophy of @ICC Women's Emerging Cricketer Of The Year.Onwards and upwards InshaAllah????????
Pakistan Zindabad ????????#iccawards2021 #icc #emergingcricketer #pcb #blessed pic.twitter.com/TPTtDiIp6p— Fatima Sana???????? (@imfatimasana) April 7, 2022