پاکستان کی برآمدات میں 7اعشاریہ 69 فیصد اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s exports up by 7.69% to $24.690 billion
FILE PHOTO

اسلام آباد: پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7اعشاریہ 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی رپورٹ کےمطابق جولائی سے مارچ (2024-25) کے دوران برآمدات 24اعشاریہ 690 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 22اعشاریہ 926 ارب ڈالر تھیں۔

دوسری جانب ملک میں درآمدات میں بھی 6اعشاریہ 33 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ گزشتہ سال 40اعشاریہ 054 ارب ڈالر سے بڑھ کر جاری سال کے پہلے نو ماہ میں 42اعشاریہ 589 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جائزے کے دوران تجارتی خسارہ 17اعشاریہ 899 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے 17اعشاریہ 128 ارب ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں 4اعشاریہ 50 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اسی دوران سال بہ سال کی بنیاد پر مارچ 2025 میں برآمدات میں 1اعشاریہ 95 فیصد اضافہ ہوا جو 2اعشاریہ 617 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مارچ 2024 میں یہ 2اعشاریہ 567 ارب ڈالر تھیں۔

دوسری جانب درآمدات میں 2اعشاریہ 45 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو کہ 4اعشاریہ 855 ارب ڈالر سے کم ہو کر 4اعشاریہ 736 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔

ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، ملک کی برآمدات میں 5اعشاریہ 10 فیصد اضافہ ہواجبکہ یہ فروری 2025 میں 2اعشاریہ 490 ارب ڈالر تھیں۔

درآمدات میں 1اعشاریہ 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ فروری 2025 میں 4اعشاریہ 789 ارب ڈالر تھیں۔

Related Posts