پاکستانی معیشت کو آئندہ مالی سال کیلئے 0.2 فیصد خسارے کا خدشہ ہے۔ورلڈ بینک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی معیشت کو آئندہ مالی سال کیلئے 0.2 فیصد خسارہ متوقع ہے۔ورلڈ بینک
پاکستانی معیشت کو آئندہ مالی سال کیلئے 0.2 فیصد خسارہ متوقع ہے۔ورلڈ بینک

کراچی: عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت رواں مالی سال 20-2019ء کے دوران 2 اعشاریہ 6 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال 21-2020ء کے دوران 0.2 فیصد خسارے کا شکار ہوگی۔

گلوبل اکنامک پراسپکٹ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کا جی ڈی پی سن 2020ء تک 2 اعشاریہ 7 فیصد کم ہوجائے گا جبکہ بھارت کی شرحِ نمو مالی سال 20-2019ء کے دوران 4 اعشاریہ 2 فیصد گر جائے گی۔

پیش گوئی کی گئی ہے کہ بھارت کی معیشت آئندہ مالی سال کے دوران 3 اعشاریہ 2 فیصد خسارے کا شکار ہوگی جبکہ بنگلہ دیش میں رواں اور آئندہ مالی سال کیلئے بالترتیب 1 اعشاریہ 6 فیصد اور 1 فیصد خسارے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء میں موجود پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر تاجر برادری کے اعتماد میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث کمی آئی ہے۔

پاکستان میں سیلز اینڈ پروڈکشن کے ساتھ ساتھ آٹو موبائل انڈسٹری بھی بری طرح مشکلات کا شکار نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتیں بھی مختلف النوع مسائل میں گھری ہوئی ہیں جنہیں سنبھلنے میں وقت لگے گا۔

Related Posts