پاکستان کا عالمی ادارہ صحت سے منکی پاکس کی ویکسین حاصل کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے منکی پاکس کی ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کرلی گئی ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او سے منکی پاکس کی ویکسین بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے حفاظتی سامان لیا جائے گا اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

حکام کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں 20 مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور پوری دنیا سے پاکستان آنے والے مشتبہ مریضوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرکٹرس وائرس کیا ہے؟ کیا پاکستان کے شہریوں کو اس سے پریشان ہونا چاہئے؟

اسی طرح دنیا بھر سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں پر بھی نظر رکھی جارہی ہے، ہرمہینے تقریباً 3 سے 4 ہزار پاکستانی بیرون ممالک سے بے دخل ہوکر پاکستان واپس آتے ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں ایک صومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں۔

دبئی سے کراچی پہنچنے والا صومالی باشندہ بشیر مالم فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 329 سے کراچی آیا۔ مسافر کی اسکیننگ کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

شارجہ سے کراچی آنے والے مسافر ایوب خان اور محمد جاوید بھی منکی پاکس کا شکار نکلے۔ دونوں مسافر شارجہ سے پرواز نمبر جی نائن 548 سے کراچی آئے ہیں۔

تینوں مسافروں کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ ملک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹس اور بندرگاہوں کیلئے احتیاطی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جو تمام ایئر اور سی پورٹس پر لاگو ہوں گی۔

Related Posts