بھارت کی براہموس میزائل ڈپو پر پاکستانی حملے کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s claim on BrahMos missile depot attack confirmed by India
(Image: Samaa)

پاکستان کی جانب سے بھارت کے براہموس میزائل ڈپو پر حملے کا دعویٰ درست ثابت ہو گیا ہے جس کی باضابطہ تصدیق بھارت کی نیشنل ریڈیولوجیکل سیفٹی ڈویژن نے کر دی ہے۔

پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس کے نتیجے میں میزائل ذخیرے کو نقصان پہنچا۔

بھارت کی نیشنل ریڈیولوجیکل سیفٹی ڈویژن کی جاری کردہ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب میں واقع براہموس میزائل ڈپو پاکستانی حملے کے نتیجے میں شدید متاثر ہوا۔

 

حملے کے بعد اس مقام پر ریڈی ایشن (تابکاری) کی موجودگی کی اطلاع پر فوری الرٹ جاری کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، تابکاری کے خطرے کے پیشِ نظر 3 کلومیٹر کے دائرے میں تمام افراد کو فوری انخلا کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ 5 کلومیٹر کے دائرے میں رہائشیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ تابکاری سے علاقے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے تھے۔

یہ کارروائی پاکستان کی جانب سے 10 مئی کو بھارتی جارحیت کے ردعمل میں کیے گئے آپریشن “بنیان المرصوص” کے تحت انجام دی گئی جس میں بھارت کی کئی فضائی تنصیبات، اسلحہ ڈپو اور فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی میزائل حملے میں بھارت کے براہموس میزائل ذخیرے کو بھاری نقصان پہنچا اور اس واقعے کی تصدیق کے بعد بھارتی سیاسی و عسکری حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

Related Posts