پاکستانی بولنگ بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی، انضمام الحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی بولنگ بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی، انضمام الحق
پاکستانی بولنگ بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی، انضمام الحق

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل اپنے بیان میں کہا ہے کہ انگلینڈ کے بلے بازوں کے لئے پاکستان کی بولنگ بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی۔

سابق کپتان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کو بڑے میچ میں آکر مشکل پیش آرہی ہے، میچ فکس والی بات نہیں ہونی چاہیے، انگلینڈ زبردست کھیلا ہے، سیمی فائنل میں بھارت دباؤ میں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ انگلش بیٹرز کے لیے پاکستانی بولنگ، بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی، ہماری بولنگ بھارت سے بہت بہتر ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ ہمارا سیمی فائنل میں پہنچنا معجزہ ہے اور اس وقت 92 ورلڈکپ سے ملتی جلتی صورتحال ہے۔انشاء اللہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، بارش ہوئی تو فیصلہ کیسے ہوگا؟

سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں فائنل میں وننگ کمبی نیشن کے ساتھ جانا چاہیے البتہ اس حوالے سے فیصلہ مینجمنٹ نے کرنا ہے، ٹیم کی کارکردگی وقت کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے، خوشی کی بات ہے کہ پاکستان فائنل کھیل رہا ہے اور پاکستان فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گا۔

Related Posts