پاکستان کی انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں 2 ایم ایم اے گولڈ میڈل جیت لئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سے تعلق رکھنے والی مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے سیام کپ میں دو گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

انیتا کریم نے 55 کلوگرام/لائٹ ویٹ کیٹیگری کے ساتھ ساتھ ‘ایبسلوٹ’ کیٹگری میں تمغے جیتے۔ لائٹ ویٹ کیٹیگری میں انہوں نے جاپان کی مییو سوزوکی، تھائی لینڈ کی چوٹیما سالا اور سیفا پھٹیڈی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے پہلے دو مقابلے سبمیشن جبکہ آخری ایک پوائنٹس سے جیتا تھا۔ ایبسلوٹ کیٹیگری میں انیتا کریم نے تھائی لینڈ کے چوتیما سالا ساسیتھون یاہی اور تانیا پورن منگکلکیری کو شکست دی۔

پہلی اور تیسری فائٹ سبمیشن کے ذریعے جیتی گئی جبکہ دوسری جیت پوائنٹس پر حاصل کی۔ انیتا کریم بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ایم ایم اے فائٹر ہیں۔

چپل پہن کر بال کراتا تھا، جوتے بھی نہیں تھے، زمان خان

ان کے بھائی علمی کریم نے بین الاقوامی تجربے کے لیے اس کی پرورش میں کردار ادا کیا ہے۔ علمی کریم خود ایک ایم ایم اے فائٹر ہیں جنہوں نے حال ہی میں 25 نومبر 2023ء کو اپنی بہن کی طرح اسی دن ایران کے محمد مہدی کے خلاف میچ کھیلا۔ انیتا کریم کی چھ جیت کے نتیجے میں بھی انہیں پرپل بیلٹ میں ترقی دی گئی۔

Related Posts