پاکستان کی 8حیران کُن درآمدات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی 8حیران کُن درآمدات
پاکستان کی 8حیران کُن درآمدات

گزشتہ سال پاکستان نے 25 اعشاریہ 3 بلین ڈالر کی برآمدات کیں، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی درآمدات تقریبا دگنی یعنی 56 اعشاریہ 380 رہیں۔

1۔ جھاڑو: یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ پاکستان اب جھاڑو کو بھی دوسرے ممالک سے درآمد کرنے لگا ہے۔ پاکستان نے جھاڑو کی درآمدات بھی انڈونیشیا سے شروع کردی ہے۔

Image: Justdial

2۔ کارپیٹ: برسوں سے پاکستان میں کارپیٹ انڈسٹری ملکی معیشت بہتر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستانی کارپیٹ انڈسٹری دنیا میں برآمد کی جانے والی چھٹی سب سے بڑی انڈسٹری ہے۔ لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت کے ساتھ افسوس بھی ہوگا کہ پاکستان نے 2021 میں 83.6ملین ڈالر کی کارپیٹ کی درآمد کی۔

Image: Zameen.com

3۔چائے: اس سال چائے پاکستان میں 13ویں سب سے زیادہ درآمد کی جانے والی مصنوعات میں شامل تھی۔ میکرو اکنامک ٹرینڈر پر ڈیٹا فراہم کرنے والی ویب سائٹ سٹیٹسٹا اور او ای سی کے مطابق سنہ 2020 میں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے سب سے زیادہ چائے درآمد کی۔

سن 2021۔ 22 جولائی سے فروری کے دوران چائے کی درآمدات 423.46 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ 2020۔21 جولائی تا فروری میں 379.31 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ یعنی مقدار کے حساب سے اس عرصے میں چائے کی درآمدات میں 3.62 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Image :Encyclopedia Britannica

4۔ ٹیکسٹائل: 2017 میں پاکستان کی برآمدات کا 60 فیصد ٹیکسٹائل پورا کرتی تھی۔ جب میں بنا ہوا کپڑا ایک بڑی درآمد تھی۔ 2021 میں پاکستان میں 170.42ملین ڈالر کی بنے ہوئے کپڑے کی درآمدات کی گئیں۔

Image: group enval

5۔ چھتریاں: پاکستان میں گزشتہ برس 1.39 ملین ڈالر کی چھتریاں، چلنے کی لاٹھیاں اور سیٹ اسٹکس کی درآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ 607.38 ملین ڈالر کی پاکستان میں ربڑ کی درآمدات کی گئیں۔

Image: T3

6۔ انڈے اور شہد: پاکستان میں تقریبا 50 ملین سے زائد مویشی جبکہ 40 ملین سے زائد دودھ دینے والی بھینسیں موجود ہیں جس کی پیداوار کو توجہ کے ساتھ مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس تمام تر صورتحال کے باوجود پاکستان نے گزشتہ برس 68.9 ملین ڈالر کی ڈیری مصنوعات، انڈوں اور شہد کی درآمدات کی۔

Image: Shutterstock

7۔ سمندری غذائیں: پاکستان میں بیشمار سمندری اور ماہی گیری کے وسائل موجود ہیں،لیکن 2021 میں پاکستان نے 1.99 ملین ڈالر کی مچھلی، گوشت اور سمندری غذاؤں کی درآمدات کیں۔

Image: Profit by Pakistan today

اگر ایسے ہی پاکستانی درآمدات میں اضافہ ہوتا گیا تو ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان اگر اپنے وسائل کا صحیح استعمال کرے اور ملکی اشیاء کو بیرون ملک سے آنے والی اشیاء پر فوقیت دے تو اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

Related Posts