4 سالہ پاکستانی بچہ دنیا کا کم عمر ترین اناٹومسٹ بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

195 کے حیران کن IQ اسکور کے ساتھ 4 سالہ پاکستانی بچے محمد ایاد نے اناٹومی اور فزیالوجی میں دنیا کے کم عمر ترین ماہر کے طور پر تاریخ رقم کی ہے۔

 انسانی جسم کے آرگن اور باڈی پارٹس کے بارے میں چار سالہ ایاد کے غیر معمولی علم اور سمجھ بوجھ نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ہے، اس ہونہار بچے نے انسانی اناٹومی کے 12 بڑے نظاموں کی پیچیدگیوں کی بڑی آسانی سے وضاحت کی ہے۔

اس کا علم پٹھوں کے نظام سے لے کر دماغی نظام کی باریکیوں تک پھیلا ہوا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے پاس اپنی عمر کی نسبت کہیں زیادہ مہارت موجود ہے اور عام بچوں کے مقابلے میں اس کی دانشورانہ صلاحیتیں غیر معمولی زیادہ ہیں۔

اپنی اس غیر معمولی صلاحیت و مہارت کے باعث چار سالہ ایاد پاکستان کے علاوہ بھارت، کینیڈا، امریکہ اور لندن میں بھی 22 ریکارڈ بنا چکا ہے۔
ایاد اس چھوٹی سی عمر میں گرینڈ ماسٹر کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے اور حال ہی میں اس نے کینیڈا میں میموری چیمپئن شپ میں تین گولڈ میڈل جیتے ہیں۔
کینیڈا میں ایک ماہر نفسیات کے ذریعے ایاد کا ٹیسٹ کیا گیا، جس میں اس کا آئی کیو 190 ہونے کی تصدیق ہوئی، جو اس کے انتہائی غیر معمولی ذہین ہونے کا ثبوت ہے۔

ایاد کا ایک منفرد اعزاز یہ بھی ہے کہ اسے تعلیمی شعبے میں خدمات کے لیے اس کی لگن و شوق کے اعتراف میں، اسے پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز تمغہ قائداعظم سے بھی نوازا گیا ہے۔

Related Posts