پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم رہنے کی شکایات، مسئلہ کب حل ہوگا؟

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Internet slowdown caused by fault in submarine cable: PTA

پاکستان کے کئی بڑے شہروں بشمول کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور اور مانسہرہ میں انٹرنیٹ صارفین گزشتہ پانچ دنوں سے انٹرنیٹ کی انتہائی سست رفتار کا سامنا کر رہے ہیں۔

شکایات کا سلسلہ 24 نومبر سے شروع ہوا، جس میں صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے واٹس ایپ تک رسائی میں مشکلات پیش آئیں اور آن لائن کاروبار اور مواد کی فراہمی میں بھی رکاوٹیں آئیں۔

26 اور 27 نومبر کو صورتحال میں کچھ بہتری آئی لیکن بدقسمتی سے انٹرنیٹ کی رفتار دوبارہ سست ہو گئی۔ اس مسئلے نے نہ صرف عام صارفین بلکہ فری لانسرز، آن لائن کاروباروں اور میڈیا ہاؤسز کو بھی شدید متاثر کیا، جس سے ملک کی معیشت پر بھی منفی اثر پڑا۔

انقلابی شلواریں چھوڑ کر بھاگ گئے اور، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی احتجاج پر کڑی تنقید

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت داخلہ نے 23 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی جزوی بندش کے امکان کا اعلان کیا تھا لیکن انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی اور انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

اگر آپ بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ اپنے انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کی رفتار کو آن لائن ٹولز جیسے “پی ٹی سی ایل اسپیڈ ٹیسٹ” یا دیگر اسپیڈ ٹیسٹ سروسز کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔

Related Posts