ٹائم میگزین کی 100 بااثر افراد کی فہرست جاری، کن پاکستانی اور بھارتی شخصیات کو شامل کیا گیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی جریدے ٹائم نے 2023 میں دنیا کی 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی ایک شخصیت شامل ہیں۔

ٹائم میگزین کی جانب سے 2023 کی دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں رہنماؤں کی کیٹیگری میں شیری رحمان کا چھٹا نمبر ہے۔

ٹائم میگزین کے مطابق نومبر میں شیری رحمان مصر میں منعقد کوپ 27 اجلاس میں ان سیلاب زدگان کی آواز بنیں جو قدرتی آفت کے سبب اپنا سب کچھ کھوبیٹھے تھے۔

امریکی جریدے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ کوپ 27 اجلاس میں انتہائی پرجوش تقاریر اور انتھک مصروفیات اور مذاکرات کے ذریعے شیری رحمان نے مندوبین کو قائل کیا کہ یہ نا انصافی ختم کی جانی چاہئیے۔

علاوہ ازیں ٹائم میگزین کی جاری کردہ فہرست میں دو بھارتی شخصیات بھی شامل ہے جن میں سے ایک ایس ایس راجا مولی ہیں، جن کا نام 2023 کے سرفہرست ’پاینیئرز‘ میں رکھا گیا ہے۔

فہرست میں شامل دوسرا نام مشہور بھارتی اداکارہ شاہ رخ خان کا ہے۔ امریکی جریدے ’ ٹائم ‘ کی جانب سے عالمی با اثر شخصیات کے انتخاب کے لیے کروائے گئے سروے میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے سب سے زیادہ ووٹ لے کر2023 کی با اثر ترین عالمی شخصیت کا ٹائٹل جیت لیا۔

شاہ رخ خان نے با اثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا ہے۔

Related Posts