معروف گلوکارہ شکیرا کے مشہور گانے ”وکا وکا“ کی طرز پر آم فروخت کرنے والے پاکستانی نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک آم بیچنے والا نوجوان گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے شکیرا کا گانا وکا وکا گنگنارہا ہے۔
ویڈیو انسٹا گرام پر موجود ہے، جس کے کیپشن کے مطابق یہ ویڈیو پاکستان کے شہر اٹک کے نوجوان کی ہے اور اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے انداز کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔
یہ گانا شکیرا کا مقبول گانا ہے جسے انہوں نے 2010 میں جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کیلئے گایا تھا۔