پاکستانی نوجوان 5400 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے سعودی عرب پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے شہر اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کرنے والے عثمان ارشد 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچ گئے ہیں۔

نوجوان عثمان نےحج کے لیے اپنے آبائی علاقے پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے گزشتہ سال یکم اکتوبر کو پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔

جمعےکو ایک ٹوئٹ میں عثمان نے بتایا کہ مکہ پہنچ کر انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے، جس کی انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ چھ ماہ اور تیرہ دن میں 5400 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرنے کے بعد مکہ پہنچے ہیں۔

عثمان اپنے سفر کے دوران ایک ماہ میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ ایران میں داخل ہوئے۔ پیدل سفر کے دوران انہوں نے ویزے کی مشکلات کے سبب ایران سے دبئی بحری سفر اختیار کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پیدل سفر کر کے مکہ پہنچنے سے قبل عثمان اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے خنجراب پاس تک کا پیدل سفر کر چکے ہیں۔ یہ سفر انہوں نے تقریباً 34 دن میں طے کیا تھا۔

Related Posts