پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ’سدابہار‘ بلے باز ہیں،سنجے منجریکر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ’سدابہار‘ بلے باز ہیں،سنجے منجریکر
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ’سدابہار‘ بلے باز ہیں،سنجے منجریکر

ممبئی: بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو’سدابہار‘ بلے باز قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پہلی اننگز میں ففٹی اسکور کرنے والے رضوان کے بارے میں منجریکر نے ٹویٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بیٹنگ کرسکتے ہیں۔ فرنٹ فٹ پر ڈرائیو کرنے کے ساتھ عمدگی سے پل اور کٹ بھی کھیلتے ہیں، یہی بات انھیں سدابہار بیٹسمین بناتی ہے، اس لیے مجھے ان کے ٹاپ 3 اسکور آسٹریلیا اور لندن میں سامنے آنے پر کوئی حیرت نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سامنے گراؤنڈ ہے، محنت کرتا اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں تفصیلات کے مطابق ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد رضوان نے مشکل صورتحال میں ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔

دورہ آسٹریلیا میں 95 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کے بعد انھوں نے کون سا بہترین پرفارم کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے تنقید کو مسترد کر دیا، انھوں نے کہا کہ میرے سامنے گراؤنڈ ہے، میں محنت کرتا اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں، یہ نہیں سوچتا کہ میرے بارے میں کیا کہا جاتا ہے، اللہ مجھے اور ناقدین کو بھی ہدایت دے۔

Related Posts