سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 9 جاں بحق، 5 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاض: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی گاڑی کو حادثہ عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض واپس جاتے وقت پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق پنجاب کے علاقے اسلام نگر اور ننکانہ صاحب سے تھا اور وہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوڈان میں پاکستانی سفارت خانے پر فائرنگ

مرنے والوں کی شناخت ذوالفقار علی، شہباز علی، امہ عمارہ (اہلیہ شہباز علی)، عماریا بی بی، حرم فاطمہ، محمد داؤد، تحریم فاطمہ اور حریم فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔

مرنے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے تھا، جن میں اہلیہ، بیٹیاں اور بیٹا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ حادثے میں 4 پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی شناخت محمد طیب، عبد الہادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب کے ناموں سے ہوئی۔ ابتدائی طور پر حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

Related Posts