سلہٹ: ویمن ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے متحدہ عرب امارات کو جیتنے کیلئے 146رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری ویمن ایشیا کپ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹس کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 145رنز اسکور کیے۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر گری۔
بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 138رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان کی دوسری اور تیسری وکٹ 41، چوتھی 77 جبکہ پانچویں 78 کے مجموعی اسکور پر گری۔ سدرہ امین 6 گیندوں پر 2، کپتان بسمہ معروف 12 گیندوں پر 7 جبکہ عمائمہ سہیل صفر کے اسکور پر پویلین لوٹ گئیں۔
اوپنر منیبہ علی 45 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ ندا ڈار نے 17 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ متحدہ عرب امارات کی ایشا اوزا نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
متحدہ عرب امارات کی ویشنوی مہیش اور ماہیکا گور نے بھی ایک ایک وکٹ لی جس کے بعد یو اے ای نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کیا اور اب تک 2 اووز میں بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنا لیے ہیں۔
یو اے ای کو پاکستان کے خلاف 18 اوورز میں 7اعشاریہ 83 کے رن ریٹ سے 140 مزید رنز کی ضرورت ہے۔ میچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات 99 فیصد جبکہ متحدہ عرب امارات کے 1 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔