کرغزستان میں لاک ڈاؤن جاری، ہمیں وطن واپس لایا جائے۔پاکستانی طلباء

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرغزستان میں لاک ڈاؤن جاری، ہمیں وطن واپس لایا جائے۔پاکستانی طلباء
کرغزستان میں لاک ڈاؤن جاری، ہمیں وطن واپس لایا جائے۔پاکستانی طلباء

بشکیک: کرغزستان کی انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء نے حکومتِ پاکستان سے وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں لاک ڈاؤن کے دوران حالات خراب ہوچکے ہیں۔

کرغزستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء نے ویڈیو بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کا لاک ڈاؤن جاری ہے اور مکمل کرفیو نافذ ہے۔ باہر جانے پر پولیس ہمیں پکڑ کر تشدد کرتی ہے اور ہم سے  بھاری جرمانے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ ہمیں یہاں بہت سے مسائل درپیش ہیں۔

پاکستانی طلباء نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کرغزستان میں میڈیکل کی سہولیات کم ہیں۔ یہاں صرف 5 ہسپتال ہیں اور کورونا وائرس کے مریضوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ جاری ہے۔ طبی حالات انتہائی ابتر ہیں۔ یہاں صرف 300 وینٹی لیٹرز ہیں اور معیشت تباہ حال ہے۔

طلباء نے کہا کہ ہمارے پاس پیسے اور کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں۔ فلیٹ مالکان ہم سے کرایہ طلب کر رہے ہیں جو ہمارے پاس نہیں ہے۔ تمام بینک بند ہیں اور پاکستان میں ہمارے والدین ہمارے لیے انتہائی پریشان ہیں۔ پڑھائی آن لائن ہے جو وطن واپسی کے بعد بھی جاری رہے گی۔

انہوں نےمیڈیا سے مطالبہ کیا کہ آپ ہماری آواز بنیں۔ حکومت ہماری مدد نہیں کر رہی۔ ہمیں یہاں کی زبان نہیں آتی۔ غیر ملکیوں کو کرغزستان میں کوئی اہمیت حاصل نہیں۔ یہاں کے مقامی لوگ ماسک اور سینیٹائزرز لے سکتے ہیں جو ہمیں نہیں دئیے جاتے۔ 

Related Posts