پاکستانی طلبہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ورلڈ اسکالرز کپ گلوبل راؤنڈ مقابلوں میں تیسرا مقام اپنے نام کیا ہے۔ ایچیسن کالج سے تعلق رکھنے والے تین طلبہ ابراہیم عثمان اجمل، محمد احمد ذوالفقار اور حسین اسلم بھنڈار نے 11 سے 17 جون 2025 تک جاری اس مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مجموعی طور پر طلبہ نے 92 تمغے اور 11 ٹرافیاں جیتیں جو کہ پاکستانی ٹیم کی گلوبل راؤنڈ میں پہلی مرتبہ اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کا ثبوت ہے ۔
ورلڈ اسکالرز کپ ایک سالانہ بین الاقوامی تعلیمی پروگرام ہے جس میں 60 سے زائد ممالک کے 50 ہزار سے زیادہ طلبہ شرکت کرتے ہیں۔ اس کا آغاز 2006 میں ڈینیئل برڈیچوفسکی کی زیرِ نگرانی “DemiDec” ادارے نے کیا تھا۔
اس مقابلے کا مقصد نصاب سے ہٹ کر طلبہ میں تخلیقی صلاحیتیں فروغ دینا اور مختلف ثقافتوں کے درمیان مشترکہ سوچ کو فروغ دینا ہے۔
یہ ٹیم اسی سال ییل یونیورسٹی، امریکہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ آف چیمپیئنز مقابلہ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرے گی۔