ورلڈ میموری چیمپین کا مقابلہ، پاکستانی طالبہ نے بھارت اور سویڈن کو پیچھے چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ میموری چیمپین کا مقابلہ، پاکستانی طالبہ نے بھارت اور سوئیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا
ورلڈ میموری چیمپین کا مقابلہ، پاکستانی طالبہ نے بھارت اور سوئیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کی ذہین و فطین طالبہ نے ورلڈ میموری چیمپین کے مقابلے میں بھارت اور سویڈن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نام، الفاظ اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمسن طالبہ ایما عالم نے طاقتور حافظے کے زمرے میں دو بین الاقوامی ریکارڈ قائم کرکے وطن کا نام روشن کردیا۔ اپنی ایک ویڈیو میں طالبہ ایما عالم نے یہ خوشخبری ہم وطنوں کو سنائی۔

ایما عالم کے مطابق انہوں نے 15 منٹ میں سب سے زیادہ الفاظ یاد رکھنے کا بھارتی ریکارڈ توڑا۔ بھارت کا ریکارڈ 410 الفاظ کا تھا۔ ایما عالم نے 15 منٹ میں 215 نام اور چہرے یاد رکھنے سے متعلق سویڈن کا ریکارڈ بھی توڑ کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

عرفان محسود نے گزشتہ ماہ برطانوی کھلاڑی پیڈی ڈوئل کا ایک منٹ میں 36 اسٹار جمپس کا ریکارڈ توڑا۔قومی مارشل آرٹس کھلاڑی نے بتایا کہ برطانوی کھلاڑی نے 2013 میں ریکارڈ بنایا تھا، 8 سال بعد یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: عرفان محسود نے مارشل آرٹس میں برطانوی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Related Posts