لاہور سے تعلق رکھنے والا پاکستانی طالبِ علم پرتگال میں قتل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نوجوان پرتگال میں قتل
(فوٹو: آن لائن)

ڈاکوؤں نے لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالبِ علم کو پرتگال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبِ عمل انتھونی شوکت کینسر پر تحقیق کے پراجیکٹ کیلئے پرتگال پہنچا تھا۔ مقتول نے سویڈن سے ماسٹرز اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پرتگال میں انتھونی شوکت کو لوٹا اور قتل کیا گیا۔

پاکستانی طالبِ علم کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے انتھونی شوکت کا موبال فون، نقد رقم اور لیپ ٹاپ بھی لوٹ لیا ہے۔ اہلِ خانہ کا مطالبہ ہے کہ انتھونی شوکت کی میت جلد پاکستان لائی جائے اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ پرتگال میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی شہری رہائش پذیر ہیں۔ غیر قانونی طور پر پرتگال جانے والوں کے علاوہ دسمبر 2017ء تک کے اعدادوشمار کے مطابق پرتگال میں 88لاکھ پاکستانی شہری رہائش پذیر ہیں۔ تاحال پاکستان نے نوجوان کے قتل پر تحقیقات کا مطالبہ نہیں کیا۔

Related Posts