ڈیل کارٹ اور نیا پے نے فوربز ایشیاء کی لسٹ میں کیسے جگہ بنالی؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Pakistani startups DealCart and NayaPay shine in Forbes ‘Asia 100 to Watch 2024’

مشکل معاشی حالات کے درمیان پاکستان کے اسٹارٹ اپس ڈیل کارٹ اور نیا پے نے فوربز ایشیا کی فہرست میں جگہ حاصل کرلی ہے۔

یہ فہرست فنانس اور ریٹیل سمیت مختلف شعبوں میں خطے کے سب سے زیادہ امید افزا اسٹارٹ اپس کی نمائش کرتی ہے۔
اس سال کی فہرست میں 16 مختلف ممالک اور خطوں کے کاروباری اسٹارٹ اپس شامل ہیں جو دس مختلف زمروں میں کام کر رہے ہیں، جن میں مینوفیکچرنگ اور توانائی، روبوٹکس اور انٹرپرائز ٹیکنالوجی، اور بینکنگ شامل ہیں۔

ڈیل کارٹ جس کا صدر دفتر کراچی میں ہے، ایک آن لائن گروسری پلیٹ فارم چلاتا ہے جس کا مرکز متوسط طبقے کے صارفین ہیں۔ کراچی میں بھی قائم نیا پے ایک فنٹیک اسٹارٹ اپ ہے جو ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کی ایک رینج پیش کرتا ہے جیسے کہ ای والیٹ، ورچوئل ڈیبٹ کارڈز اور کاروبار کے لیے پوائنٹ آف سیل ڈیوائسزشامل ہیں۔

نیا پے کے سی ای او اور بانی دانش اے لاکھانی نے فوربز کی طرف سے تسلیم کیے جانے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ اعزاز پاکستان میں مالیاتی خدمات کو آسان بنانے اور ملک بھر میں ڈیجیٹل طریقہ کار اپنانے کے لیے ہماری کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہم پاکستانی صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے انتخاب کا مالیاتی انتظامی پلیٹ فارم بننے کی جانب اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts