آواران کے قریب سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشتگروں کی فائرنگ سے جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Red alert declared in Abbottabad

آواران:جٹ بازار میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب جٹ بازار میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں آواران کے قریب جٹ بازار میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق لانس نائیک محمد اقبال کو زخمی حالت میں علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا تھا تاہم زیادہ خون بہہ جانے پر لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں: آئی ایس پی آر کا میجر محمد اکرم شہید کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

Related Posts