مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 10پیسے سستا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپے کی قدر گزشتہ 5 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں سب سے مستحکم ہو گئی
روپے کی قدر گزشتہ 5 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں سب سے مستحکم ہو گئی

کراچی : مقامی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمزید 10پیسے سستا ہوگیاجب کہ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر 5پیسے کم ہو گئی ۔

یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155روپے سے گھٹ کر154.95 روپے اورقیمت فروخت155.10روپے سے گھٹ کر155.05روپے ہوگئی ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.50روپے سے گھٹ کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے گھٹ کر154.70روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: جاپان کے پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے 4.5ملین ڈالرکی امداد کے معاہدے پر دستخط

دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید 30پیسے کی کمی سے170.50روپے سے گھٹ کر170.20روپے اورقیمت فروخت172روپے سے گھٹ کر171.70 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے202.30روپے سے گھٹ کر202روپے اورقیمت فروخت204 روپے سے گھٹ کر203.80روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے بڑھ کر40.95روپے اورقیمت فروخت 41.20روپے برقرار رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.90رپے سے بڑھ کر41.95روپے اورقیمت فروخت42.20روپے سے بڑھ کر42.25روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت 22.90روپے برقرار رہی۔

Related Posts