انقرہ: پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترکی میں زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے آپریشن کا آغاز کیا۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ پہلا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سیکٹر آدیامن میں قائم کردیا گیا ہے۔
ترکی اور شام میں زلزلے سے 7800 افراد جاں بحق
ترجمان ریسکیو نے کہا کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے ٹیم کمانڈر رضوان نصیر ہیں۔ 51 رکنی ابن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم عالمی رسپانس ٹیم کا حصہ ہے۔ ٹیم کے ارکان ابن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے ماہرین ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان نے مزید کہا کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم یونائیٹڈ نیشن انسراگ سے سند یافتہ ہے۔ ترجمان ریسکیو نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی ریسکیو ٹیم ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی اور شام میں زلزلے سے 7 ہزار 800 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 36 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
ترک نائب صدر فوات آکٹے کا کہنا تھا کہ ترکی میں ملکی تاریخ کے بد ترین زلزلے کے نتیجے میں 5 ہزار 894 افراد جاں بحق جبکہ 34 ہزار 810 زخمی ہوئے۔