معروف گلوکارہ کومل رضوی نے امریکہ میں مقیم ملین ڈالر کمپنی کے سی ای او اور شریک بانی ایس علی اُپل سے شادی کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا۔
کومل رضوی کے ہونے والے شوہر اپل مبینہ طور پر آئی ٹی نیٹ ورکس اور 5 جی کی ٹریلین ڈالر کی صنعت میں سب سے زیادہ بااثر افراد میں سے ایک ہیں۔
شادی کی نجی تقریب میں کومل اپنی والدہ کا بنایا ہوا لباس پہنے نہایت دلکش نظر آرہی تھیں کومل رضوی تمام خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہیں،انہوں نے یہ ثابت کردیاکہ اگر جذبہ ناقابل تسخیر ہو تو کسی بھی کو خواب کو حقیقت بنانے سے نہیں روکا جا سکتا۔
پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی پاکستان کی واحد خاتون راک اسٹار ہیں جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر بے شمار’انتہائی کامیاب ’لائیو پرفارمنس کے ذریعے اسٹیج پر راج کرنے کا ہنر جانتی ہیں۔
مزید پڑھیں:عالمی سطح پر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو دوبارہ نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا
کومل رضوی نے زندگی کے اس نئے موڑ پر پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو مواقع دیئے ’میں اس کے لیے ان کی شکرگزار ہوں۔