دبئی ایکسپو، پاکستانی پویلین نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی ایکسپو، پاکستانی پویلین نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا
دبئی ایکسپو، پاکستانی پویلین نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد: دبئی ایکسپو 2020 کے 192 پویلینز میں سے پاکستانی پویلین نے اپنے منفرد انٹیرئیر ڈیزائن کے باعث سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی جیوری نے ایکسپو 2020 میں بہترین انٹیرئیر ڈیزائن کے حوالے سے فیصلہ سنایا جس میں پاکستان کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آسکر ایوارڈ 2022، پاکستانی نژاد رض احمد نے تاریخ رقم کردی

وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ پاکستانی پویلین نے بین الاقوامی سطح پر خوش آئند ردِ عمل کا خیر مقدم کیا ہے جہاں 10 لاکھ سے زائد افراد اسے دیکھنے کیلئے آئے۔

وفاقی وزارتِ تجارت کے مطابق پاکستانی پویلین کے منتظمین کو عوام کی جانب سے اتنے حوصلہ افزاء ردِ عمل کی توقع نہیں تھی۔

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہم انٹیرئیر کیلئے آنسہ نور جہاں کے شکر گزار ہیں جبکہ راشد رانا نے ایکسٹیرئیر میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستانی پویلین کو بین الاقوامی سطح پر دکھانے کیلئے ٹیم نے تخلیقی کام کیا۔ وزارتِ تجارت و سرمایہ کاری اور ٹڈاپ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 

Related Posts