پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا ڈبلیو سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کی جانب سے کھیلیں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا ڈبلیو سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کی جانب سے کھیلیں گی
پاکستانی فاسٹ بولر فاطمہ ثنا ڈبلیو سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کی جانب سے کھیلیں گی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا کو بارباڈوس رائلز نے ویسٹ انڈیز کے آئندہ فرنچائز پر مبنی ٹورنامنٹس کے لیے کنٹریکٹ کیا ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثنا خواتین کی کیریبین پریمیئر لیگ (WCPL) میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔

ثناسکسٹی ٹورنامنٹ میں بارباڈوس رائلز کی جرسی پہنیں گی، جب کہ وہ WCPL 2022 میں بھی اسی ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔ وہ 25 ODI اور 15ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھی قومی ٹیم کا حصہ تھیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سکسٹی اور WCPL میں رائلز کے لیے ان کی شرکت کی تصدیق کی، جہاں وہ ہیلی میتھیوز کی کپتانی میں کھیلیں گی۔

مردوں اور خواتین کی ٹیموں پر مشتمل نیا شروع کردہ فارمیٹ 24 اگست سے 28 اگست تک کھیلا جائے گا اور اس کے بعد WCPL 31 اگست سے 4 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

فاطمہ موقع ملنے پر پرجوش ہیں اور انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ان کی بہتری میں مدد ملے گی بلکہ ٹیم پاکستان کو بھی مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:ارشد ندیم گولڈ میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ واحد پاکستانی خاتون کرکٹر ہیں جنہیں ویسٹ انڈیز کی فرنچائز پر مبنی ٹورنامنٹ کے اسکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔

Related Posts