جرمنی میں مسجد کے پاکستانی نائب امام کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرمنی میں مسجد کے پاکستانی نائب امام کو بے دردی سے قتل کردیا گیا
جرمنی میں مسجد کے پاکستانی نائب امام کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

برلن:جرمنی میں شٹٹ گارٹ میں پاکستانی تارکین وطن کی قائم کردہ مسجد کے 26 سالہ نائب امام کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے دارالحکومت شٹٹ گارٹ میں پاکستانی تارکین وطن کی قائم کردہ مسجد المدینہ کے نائب امام کو قتل کر دیا گیا، 26 سالہ مقتول شاہد نواز قادری کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات سے تھا۔

شٹٹ گارٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شاہد نواز گزشتہ شام اپنی اہلیہ کے ہمراہ گوئپنگن کاؤنٹی کے قصبے میں واقع دریائے فِلز کے قریب سیر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے دونوں پر سلاخوں سے حملہ کر دیا، حملہ اس قدر شدید تھا شاہد نواز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ مقتول کی اہلیہ چوٹ لگنے بے ہوش ہوگئیں۔

پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ممکنہ ثبوت محفوظ کر لیے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے پولیس ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

شٹٹ گارٹ میں پاکستانی تارکین وطن کی نمائندہ تنظیم پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر شیخ منیر نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہد نواز قادری مسجد المدینہ کے خطیب اور امام شوکت مدنی کے نائب خطیب اور امام کے فرائض انجام دیتے تھے۔

مقتول پیش امام پیشے کے اعتبار سے ٹیکسی ڈرائیور تھے اور مسجد میں رضا کارانہ طور پر اپنے فرائض انجام دیتے تھے، مقتول نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

Related Posts