اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج چکا ہے۔ احتیاطی تدابیر کو مکمل اپنانا ہوگا۔اپیل کرتا ہوں کہ بے جا ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی نہ کی جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائڑس ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہم سے کہیں زیادہ وسائل رکھنے والے ممالک اس سے گزر رہے ہیں۔
نکتہ چینی آسان ہے لیکن اس سے حاصل کچھ نہیں کیا جاسکتا‘ہم نے سیاسی اختلافات کو بھلا کر مل کر اس مشکل سے نکلناہوگا‘ اگر کسی صوبے نے اچھے اقدامات کیے ہیں تو اس کو سراہنا ہوگا۔یہ وقت اختلافات کا نہیں ہے۔
اس وقت صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ صورتحال کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے‘پاکستان قوم ہر آزمائش میں ہمیشہ کامیاب ہوئی ہے۔ ہمیں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز پر عملرآمد کرنا اور مکمل احتیاط سے کام لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ احتیاط ضرور کرے۔