پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور: ملک کے معروف کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

کوہ پیما شہروز کو پہلی بار 2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا،انہوں نے دو بلند ترین پہاڑوں 8849 میٹر اونچی ایورسٹ اور 8611 میٹر اونچی کے ٹو کو سر کیا۔

شہروز کاشف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے بتایا کہ الحمدللہ! مجھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2023 میں شائع کیا گیا ہے۔

شہروز نے مزید لکھا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والا دنیا کا سب سے کم عمر ہونے کا میرا کارنامہ تسلیم کیا گیا ہے جس پر میں اپنے گھر والوں، چاہنے والوں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا مشکور ہوں۔

مزید پڑھیں:اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ سے شکست

واضح رہے کہ کوہ پیما شہروز اس سال اگست میں دنیا کی 11 ویں بلند ترین چوٹی گاشربرم 1 کو سر کرنے کے بعد 8000 میٹر سے زیادہ کی 10 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر کوہ پیما بھی بن گئے تھے۔

Related Posts