پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8 ہزار میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا کو سر کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091 میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا کو سر کرلیا۔

کوہِ پیما ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اناپورنا کو سر کیا جو دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔

ساجد سدپارا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچے۔وہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کیے۔ ساجد سدپارا آنے والے دنوں میں ماؤنٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کریں گے۔

واضح رہے کہ ساجد سدپارا عظیم کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے 2 دیگر کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی بھی ماؤنٹ اناپورنا پر موجود ہیں جو کیمپ تھری پر ہیں۔

نائلہ اور شہروز 17 اپریل کو اناپورنا سر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Posts