لاہور: پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا۔
شمالی امریکہ کے علاقے الاسکا میں موجود 6 ہزار 190 میٹر بلند دینالی کو اسد نے 28 مئی کو سر کیا ہے۔
کوہ پیما اسد علی میمن اس سے قبل ماؤنٹ کیلی مانجرو، اکونگوا اور البروس کو سر کرچکے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن 7 براعظم میں 7 چوٹیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے نامور کوہ پیما کی نمازِ جنازہ ادا، علی رضا سدپارہ اسکردو میں سپردِ خاک