پاکستانی مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارتی گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارتی گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارتی گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ایک باصلاحیت نوجوان ایتھلیٹ نعمان محسود نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے جو اس سے قبل ہندوستانی ایتھلیٹ کے پاس تھا۔

وزیرستان میں پیدا ہونے والے کھلاڑی نے اپنے بھارتی ہم منصب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 30 سیکنڈ کی ٹائم فریم میں شاندار 32 کیپ اپس کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ریکارڈ ساز کارنامہ انجام دیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کارنامہ ہیمانشو نے اس سال مارچ میں سر انجام دیا تھا، انہوں نے اسی دورانیے میں 28کیپ اپس لگائے تھے۔

مارشل آرٹ میں محسود کی غیر معمولی کامیابی کو سرکاری طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تسلیم کیا ہے، جس کی ایک ای میل کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے۔

نعمان محسود نے اس کامیابی کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار خوش اسلوبی سے کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چھوٹی عمر میں یہ فتح ان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ای گیمرز نے سعودی عرب میں کھیلے جانے والے ٹیکن 7 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

محسود نے اپنی قوم اور علاقے دونوں کے لیے عزت اور وقار لانے کی خواہش پر زور دیتے ہوئے، ریکارڈ ساز کارنامے جاری رکھنے کے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Related Posts