لاہور :ٹیکسلا کے رہائشی محمد اختر نامی شخص نے جانوروں کی چربی سے کار چلاکر ٹیکسلا سے لاہور پہنچنے کا دعویٰ کرکے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
جانوروں کی چربی پر چلنے والی دنیا کی پہلی کار چلانے کی کامیابی کا دعویٰ کرنیوالے محمد اختر کاکہنا ہے کہ انہوں نے کار کا انجن چربی کے نظام سے منسلک کیا ہے۔
چربی کو ذخیرہ کرنے کے لئے انجن کے ساتھ ایک چھوٹا ٹینک لگایا گیا ہے جس کے ذریعے انجن چربی پگھلا دیتا ہے اور چربی سے حاصل ہونیوالے تیل کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
محمد اختر نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت ان کی مدد کرے تو وہ چربی سے چلنے والے انجن کو مکمل طور پر تیار کرسکتا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ چربی 60 روپے فی کلوگرام پر دستیاب ہے جبکہ پیٹرول اس سے کہیں زیادہ مہنگا ہے۔
مزید پڑھیں:24 ہزار کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کرنے والا ستارہ دریافت